این ایچ اے کا مری ٹول پلازہ کے قریب تجاوزات کیخلاف آ پریشن
مری(نمائندہ دنیا)ایکسپریس وے مری ٹول پلازہ کے قریب نیشنل ہائی وے اتھارٹی اسلام آبادنے پولیس کے ہمراہ بھاری مشینری کے ذریعے تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا۔۔۔
جس کے دوران کئی غیرقانونی تعمیرات کومسمار کر دیا گیا، گرائی گئی عمارتوں کے متاثرین و مالکان نے آپریشن کیخلاف شدیداحتجاج کرتے ہو ئے آپریشن کوبندکرنے کامطا لبہ کیا اور کہا کہ جب تعمیرات کی جا رہی تھیں تو اس وقت این ایچ اے نے بند کیوں نہ کیں، ہمارا لاکھوں روپے کا نقصان کیا گیا جو کہ سراسر ظلم ہے۔