1 شہری قتل، دوران ڈکیتی فائرنگ میں باپ جاں بحق، بیٹی زخمی، ڈاکو ہلاک

1 شہری قتل، دوران ڈکیتی فائرنگ میں باپ جاں بحق، بیٹی زخمی، ڈاکو ہلاک

راولپنڈی(خبرنگار)ٹیکسلا میں شہری کو گھر کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا گیا، بیریئر تھری واہ کے رہائشی ساجد خان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ادھر تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں رات گئے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے تاجر ر ہنما کو قتل اور بیٹی کو شدید زخمی کر دیا گیا ، اس دوران ایک ڈاکو بھی مارا گیا ۔4ڈاکو شہری کے گھر چھلانگ لگا کر داخل ہوئے جس پر گھر والے جاگ گئے اور گھر سے باہر نکل کر شور مچانے لگے جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اکرام الٰہی جاں بحق جبکہ بیٹی زارا اکرام شدید زخمی ہو گئی، ا س دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا اپنا ایک ساتھی بھی ہلاک ہو گیا، ٹیکسلا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں