مون سون کیلئے حفاظتی انتظامات یقینی بنالیے، ایم ڈی واسا

مون سون کیلئے حفاظتی انتظامات یقینی بنالیے، ایم ڈی واسا

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے عوامی آگاہی پیغام میں کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے حوالے سے حفاظتی انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔

حالیہ بارشوں میں انہی حفاظتی اقدامات کی بدولت کسی قسم کی بھی فلڈنگ یا ناگہانی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144نافذ ہے جس کے تحت ندی، نالوں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واسا سٹاف مشینری کے ہمراہ ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہے، نکاسی آب کو بارشوں میں یقینی بنایا جا رہا ہے، عوام ندی نالوں سے نہ صرف دور رہیں بلکہ کوڑا کرکٹ کو نالوں میں پھینکے سے گریز کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واسا کو ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے جس سے موجودہ سسٹم کو اپ گریڈ کریں گے جس سے پورے شہر کو فلڈنگ سے بچانے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں