ڈی آئی جی اسلام آباد کا خدمت مر کز ایف سکس کا دورہ

ڈی آئی جی اسلام آباد کا  خدمت مر کز ایف سکس کا دورہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے اتوار کو پولیس خدمت مرکز ایف سکس کا دورہ کیا۔

 انہوں نے سکیورٹی انتظامات، ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دریں اثنا انہوں نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا، انہوں نے سنگین نوعیت کے معاملات پر سینئر پولیس افسران کو ازسرنو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں