اسلام آباد:مختلف علاقوں سے سنگین جرائم میں ملوث 28 ملزم گرفتار

 اسلام آباد:مختلف علاقوں سے سنگین جرائم میں ملوث 28 ملزم گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث 6 اشتہاریوں سمیت28 جر ائم پیشہ عناصرکو گرفتار کرکے 3677گر ام چرس،171گر ام آ ئس،3 کلو ہیروئن ، 262بو تل شراب، 8پستول، ایک گن اور آہنی مکابرآمد کرلیا ۔

کارروائیا ں تھا نہ کراچی کمپنی، تھانہ شالیمار، تھا نہ تر نو ل، تھا نہ سبزی منڈی، تھا نہ شمس کا لو نی، تھا نہ کھنہ، لو ہی بھیر ،تھانہ ہمک، تھا نہ نیلور، تھانہ پھلگر اں اورتھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس ٹیموں نے کیں ۔ تھانہ لو ہی بھیر پولیس نے گرفتار ملز م کے قبضہ سے 3مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمدکرلئے ، ملزم کی شنا خت صمیم فرہاد کے نام سے ہو ئی ہے ۔ علاوہ ازیں تھانہ کھنہ کے علاقہ میں منشیات فروش کی ساتھیوں سمیت پولیس ریڈنگ ٹیم پر فائرنگ میں منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق کامران حسین قتل،منشیات فروشی اور دیگر درجنوں مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ،گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے 3 کلو 60 گرام ہیروئن اور اسلحہ برآمد کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں