اپسما 10فیصد مستحق بچوں کی مفت تعلیم ہر صورت ممکن بنائے:سی ای او ایجوکیشن
راولپنڈی(خصو صی نامہ نگار)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر شمالی پنجاب و ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی راولپنڈی ابرار احمد خان کی قیادت میں سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی طارق محمود سے ملاقات کی۔
وفد نے کہا وہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ سی ای او ایجوکیشن نے کہا نجی تعلیمی اداروں کے مسائل ہر ممکن حد تک حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ اپسما 10فیصد مستحق بچوں کو فری کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ کے تحت مفت تعلیم کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنائے۔