ماڈل سکول بوبڑی کی خستہ حالی، پنکھے اور ٹونٹیاں چوری

ماڈل سکول بوبڑی کی خستہ حالی، پنکھے اور ٹونٹیاں چوری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی نظامت تعلیمات کے زیرانتظام اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز بوبڑی، پھلگراں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔۔۔

 نو کمروں پر مشتمل سکول کی ایک دیوار عرصہ دراز سے گر چکی ہے اور دوبارہ تعمیر نہ ہونے سے گزشتہ روز نامعلوم افراد نے سکول کے اندر گھس کر پنکھوں سمیت پانی کی ٹونٹیاں لے گئے۔ پرنسپل سکول نصیر احمد خان نے ایس ایچ او تھانہ پھلگراں کو واقعہ سے متعلق درخواست دے دی جس میں بتایا گیا کہ سکول میں ایک ہال اور چار دیواری ایک سائیڈ سے گری ہوئی ہے۔ سات، آٹھ جولائی کو سکول گئے تو دروازوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے، کمروں میں لگے 13بجلی کے پنکھے اور واش بیسن کی ٹونٹیاں نامعلوم افراد نے چوری کر لی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں