ورلڈ یوتھ سکلز ڈے:نیوٹیک میں مقابلے، مہارتوں کا مظاہرہ

ورلڈ یوتھ سکلز ڈے:نیوٹیک میں مقابلے، مہارتوں کا مظاہرہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ورلڈ یوتھ سکلز ڈے کے موقع پر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نیوٹیک سینٹر آف ایکسیلینس میں نیشنل سکلز مقابلے کا انعقاد کیا۔

 جس میں نوجوانوں کی غیر معمولی صلاحیتوں اور تکنیکی مہارتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ شرکا نے ہاسپیٹیلٹی، مکینیکل، ٹیکسٹائل، تعمیرات، سروسز، اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کیا، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس موقع پر کہا آپ کا مقابلہ ایک دوسرے سے نہیں، بلکہ دنیا سے ہے، ہمیں ٹیکنالوجی اور ہنر کے شعبوں میں اپنی مہارت مزید بڑھانی ہو گی تاکہ عالمی سطح پر مقابلہ کر سکیں۔ چیئرمین وزیرِاعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی برتری ثابت کر چکے ہیں، اب وقت ہے کہ ہم اقتصادی میدان میں بھی اپنی صلاحیتیں ثابت کریں۔ فرح ناز پارلیمانی سیکرٹری اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک عامر جان نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں