ترکیہ ایک عظیم قوم، اس کی ترقی رول ماڈل : وزیر مواصلات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ترکیہ کے یوم جمہوریہ و یکجہتی کے حوالے سے ترکیہ سفارتخانے میں تقریب ہوئی، شرکاء نے 9 سال قبل شہید ہونے والوں کیلئے ایک منٹ خاموشی اختیار کی۔
مہمان خصوصی وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ترکیہ ایک عظیم قوم ہے ، اس کی ترقی رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ پاکستان کے ترکیہ کے ساتھ تعلقات انتہائی مضبوط تھے ، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ ترکیہ اور پاکستان کا اتحاد خطے کے امن، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر او غلو نے خطاب کرتے ہوئے 15جولائی 2016 کو ترکیہ میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا 9سال قبل ترکیہ کے عوام نے بھرپور مضبوطی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔