زیر حراست شخص کی ہلاکت، چاروں ملزم ایف آئی اے کے سپرد

زیر حراست شخص کی ہلاکت، چاروں ملزم ایف آئی اے کے سپرد

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت نے پولیس حراست میں ملزم نعمان کی مبینہ ہلاکت کے معاملہ میں ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہو جانے پر چاروں ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ میں گرفتار 4پولیس ملازمین رانا محمد سلیم، محمد آصف، ظہیر احمد اور ساجد حسین کو عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ عدالت کے حکم پر کیس ایف آئی اے کو ٹرانسفر ہوا، ایف آئی اے نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کو حراست میں لیا ہے، ملزمان کے موبائل فون اور آلات تشدد برآمد کرنے ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے 7دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے 4دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ملزمان کیخلاف اس سے قبل تھانہ ترنول میں مقدمہ درج تھا، بعدازاں عدالتی حکم پر کیس ایف آئی اے کو ٹرانسفر کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں