آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 33 شہروں میں جاری
راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر) آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 میں ملک بھر سے طلبا نے بھرپور شرکت کی۔
سمر انٹرن شپ پاکستان کے 33شہروں میں بیک وقت کامیابی سے جاری ہے جس میں 150سے زائد یونیورسٹیوں کے 6500طلبا حصہ لے رہے ہیں۔ سمر کیمپ کے آغاز پر طلبا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں نوجوان نسل کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔