چائنہ کٹنگ، 35 فٹ چوڑا نالہ 7 فٹ رہ گیا، پانی ڈھوک جمعہ میں داخل

چائنہ کٹنگ، 35 فٹ چوڑا نالہ 7 فٹ رہ گیا، پانی ڈھوک جمعہ میں داخل

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈھوک جمعہ خان کے مکینوں کیلئے بارش زحمت بن گئی، بارش کا پانی گھروں میں داخل، لالہ زار ویلی کی چائنہ کٹنگ کی وجہ سے قریب سے گزرنے والا 35فٹ چوڑا نالہ صرف 5تا 7فٹ رہ گیا۔۔۔

 نالہ سکڑنے کی وجہ سے پانی ڈھوک جمعہ کے لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان تباہ ہوگیا، مکینوں نے اپیل کی ہے کہ نالے کو اصل شکل 35فٹ چوڑائی میں بحال کیا جائے۔ ملک نجیب اﷲ، ملک ثنا اﷲ، ملک کامران، محمد توقیر، محمد شکیل اور دیگر اہل علاقہ نے سٹیشن کمانڈر، حلقہ کے ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال، وائس پریذیڈنٹ چکلالہ کینٹ بورڈ ملک اظہر نعیم، کمشنر راولپنڈی، ڈی سی او راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کا حل نکالا جائے کیونکہ ہر سال گھروں میں پانی داخل ہو جاتا ہے اور غریبوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو جاتا ہے۔ لالہ زار ویلی جب سے بنی ہے تب سے ڈھوک جمعہ کے لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں