سیلابی ریلوں سے ڈسٹری بیوشن سسٹم متاثر ہوا، آئیسکو چیف

سیلابی ریلوں سے ڈسٹری بیوشن سسٹم متاثر ہوا، آئیسکو چیف

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے کہا ہے کہ بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث آئیسکو کا ڈسٹری بیوشن سسٹم متاثر ہوا۔۔۔

 جس سے راولپنڈی، جہلم اور چکوال سرکل سے ملحقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، 43ایچ ٹی اور 7ایل ٹی پولے گرے جن کی وجہ سے متعدد مقامات پر بجلی کے تار ٹو ٹ گئے تاہم بجلی کی جلد بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ مختلف مقامات پر بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس کے باعث سیفٹی کوڈز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہو ئے ان علاقوں کی بجلی کی سپلائی عارضی طور پر منقطع کی گئی ہے، تمام ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں، متاثرہ علاقوں کی بجلی جلداز جلد بحال کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں