ملکی ترقی عوامی مسائل کے فوری حل میں مضمر، سیدال خان

ملکی ترقی عوامی مسائل کے فوری حل میں مضمر، سیدال خان

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، قبائلی عمائدین اور دانشوروں نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔۔۔

 جس میں قومی یکجہتی کے فروغ، ملکی معیشت کی بحالی، تعلیمی نظام میں بہتری، صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی اور بالخصوص صوبہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیدال خان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کا دارومدار قومی اتحاد، باہمی احترام، علاقائی ہم آہنگی اور عوامی مسائل کے فوری حل پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر آکر مشترکہ ویژن کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جاسکیں۔ شرکا نے اپنے علاقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ ڈپٹی چیئرمین نے شرکا کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان مسائل کے حل کیلئے متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں سے رابطہ کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں