پاکستان بیت ا لمال مثالی خدمات انجام دے رہا، خرم دستگیر خان

پاکستان بیت ا لمال مثالی خدمات انجام دے رہا، خرم دستگیر خان

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے پاکستان بیت المال صدر دفتر کے دورے کے موقع پر ایم ڈی پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ سے ملاقات کی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان بیت المال پروفیسر ڈاکٹر ذیشان دانش نے بریفنگ دی۔ سابق وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ اس وقت علاج، تعلیم اور معاشی بحالی کیلئے مالی اعانت، یتیم، غریب، مزدور بچوں کی کفالت، تعلیم و تربیت، خواتین کی خود انحصاری، معذور افراد کی بحالی، غریب، مجبور افراد کے عارضی رہائش اور کھانے کی فراہمی، پیدائشی طور پر بہرے اور گونگے بچوں کو کاکلئیر امپلانٹ کی فراہمی اور دیگر غریب دوست فلاحی سرگرمیوں کی بدولت پاکستان بیت المال سماجی تحفظ کے میدان میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔ انجینئر خرم دستگیر خان نے پاکستان بیت المال کی سماجی خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا ایم ڈی پاکستان بیت المال کی زیر قیادت پاکستان بیت المال مثالی خدمات انجام دے رہا ہے، سینیٹر شاہین خالد بٹ نے نادار افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے ادارے کی نمایاں کامیابیوں کا تذکرہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں