بارشوں سے قیمتی جانوں کے نقصان پر دل رنجیدہ ،ملائکہ رضا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی ہیومن رائٹس سیل کی جنرل سیکرٹری ملائکہ رضا نے کہا کہ۔۔
ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے ،بارشوں سے قیمتی جانوں کے نقصان پر دل رنجیدہ ہے ، بارشیں اور سیلاب معمول بن گئے ہیں جن کیلئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں ۔ شہری منصوبہ بندی میں ماحولیاتی پہلو کو شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔