بجلی کے 201یونٹ پر 200فیصد اضافہ ظلم،صدر پاکستان عوامی تحریک
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے۔۔
کہا ہے کہ 201یونٹ پر بجلی کے بلوں میں 200فیصد اضافہ بڑا ظلم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، حکمران عوام کے بجائے آئی پی پیز کمپنیوں کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ اس معاملہ پر سوموٹو ایکشن لیں اور کروڑوں پاکستانیوں کا معاشی استحصال بند کروائیں۔