ڈسکوز کو ٹینڈرز میں گٹھ جوڑ، 4سپلائرز کے دفاتر پر چھاپہ، انکوائری شروع

 ڈسکوز کو ٹینڈرز میں گٹھ جوڑ، 4سپلائرز کے دفاتر پر چھاپہ، انکوائری شروع

اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کی ٹیموں نے ڈسکوز کو ٹرانسفارمر کی مرمت کا سامان اور۔۔

مٹیریل سپلائی کی بولیوں میں مبینہ طور پر گٹھ جوڑ کرنے والے چار سپلائرز کے دفاتر پر لاہور اور گوجرانوالہ میں چھاپے مارے ۔ یہ کمپنیاں مبینہ طور پر دیگر کمپنیوں کیساتھ مل کر ڈسکوز کو ٹرانسفارمرز اور ان کی مرمت اور دیگرمٹیریل کی سپلائی کے ٹینڈرز میں گٹھ جوڑ بنا کر بولی کے عمل کی شفافیت کو متاثر کر ر ہی تھیں ۔ انکوائری لیسکو کی جانب سے دائر شکایت پر شروع کی گئی ۔ بولی کے ڈیٹا کے جائزے سے پتا چلا کہ کمپنیاں اکثر ٹینڈرز میں ایک جیسی قیمتیں جمع کروا کر ٹینڈرز کو آپس میں تقسیم کر رہی تھیں۔ جاری انکوائری میں کسی قسم کے گٹھ جوڑ کی تصدیق ہوئی تو کمپٹیشن کمیشن متعلقہ کمپنیوں کو شوکاز نوٹسز جاری کر کے باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کرے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں