محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کا آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کا اعلان
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ 2025-26 کا اعلان کر دیا ۔۔۔
اس سلسلہ میں فلم، ٹی وی، ریڈیو، تھیٹر، میوزک، ڈانس، پینٹنگ، خطاطی مجسمہ سازی، تکنیکی شعبہ جات، ایڈیٹرز، ساؤنڈ ریکارڈرز، لائٹس مین، کیمرہ مین، اسسٹنٹ مین اور میک اپ آرٹسٹ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے صوبہ بھر کے فنکاروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔یہ بات ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی محمد شکور نے تفصیلات دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ تجربہ 25 سال، ذاتی آمدنی ماہانہ 35 ہزار سے کم ہو، مرد فنکاروں کی عمر کم از کم 50 سال، خواتین فنکاروں کی عمر کم از کم 45 سال ہو ، معذور فنکاروں کے لیے عمر و تجربہ کی کو ئی قید نہیں ، درخواستیں 11 اگست 2025 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں ۔ فارم متعلقہ آرٹ کونسلوں سے حاصل کیے جا سکتے ہیں، اس کے علاوہ یہ فارم محکمہ اطلاعات و ثقافت کی ویب سائٹ www.icd.punjab.gov.pk، پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی ویب سائٹwww.pac.punjab.gov.pk اور لاہور آرٹس کونسل کی ویب سائٹwww.lac.punjab.gov.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔