جماعت اہل سنت کے زیر اہتمام جمعہ کو یوم تحفظ ناموس رسالت منایا گیا
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )جماعت اہل سنت پاکستان کی اپیل پر ملک بھر ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی مساجد میں جمعۃ المبارک کو ۔۔
یوم تحفظ ناموس رسالت کے طور پر منایا گیا۔نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مظہر سعید کاظمی،صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری، علامہ سید حامد سعید شاہ کاظمی،الحاج احسان الحق فریدی و سینکڑوں دیگر قائدین نے کہا دشمن قوتیں چاہتی ہیں کہ نام کی حد تک تو تحفظ ناموس رسالت ﷺ کا یہ قانون رہے لیکن اصل میں اس قانون کو غیر موثر کر دیا جائے لیکن ہم ایسا کبھی نہیں ہونے دینگے ۔