راولپنڈی:مختلف علاقوں سے 2 اشتہاریوں سمیت 5 ملزم گرفتار

راولپنڈی:مختلف علاقوں سے  2 اشتہاریوں سمیت 5 ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) دھمیال پولیس نے چوری کی واردتوں میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 6مسروقہ موٹرسائیکل اور 2لاکھ 40ہزار روپے برآمد کر لیے۔

ملزموں میں دو سگے بھائی اور ان کا چچا شامل ہے، گینگ کا ایک رکن لڑکوں کا والد قبل ازیں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، گینگ نے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ادھر تھانہ بنی پولیس نے ضرر کے مقدمہ میں ملوث 2اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔ اشتہاریوں نے ساتھیوں کے ہمراہ آہنی مکے کے وار کر کے شہری کو زخمی کر دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں