فائرنگ میں 1 شہری جاں بحق، دوسرا ٹرین کی ٹکر سے چل بسا
راولپنڈی (خبرنگار) مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے جبکہ بیوٹی پارلر میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 9خواتین بے ہوش ہو گئیں۔
تھانہ چکلالہ کی حدود میں جھگڑے کے دوران دو نامعلوم افراد نے اسلحہ نکال کر فائرنگ کی جس سے راہگیر عمر فاروق گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ غریب آباد میں پیش آیا، اسی تھانے کے علاقے میں 16سالہ لڑکا ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت اسد اللہ ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا۔ تھانہ آر اے بازار کے علاقے میں کار سواروں کی فائرنگ سے فروٹ خریداری کیلئے رکنے والا شخص جاں بحق ہو گیا، فائرنگ میں ایک دکاندار بھی زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علا قہ کمرشل مارکیٹ ففتھ روڈ پر واقع نجی پارلر میں 9خواتین جنریٹر کے دھویں سے بے ہو ش ہو گئیں، ریسکیو 1122کے عملہ نے خواتین کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا۔