کپاس کے کاشتکاروں کو تمام ممکنہ سہولیات دی جائینگی، سیکرٹری زراعت

کپاس کے کاشتکاروں کو تمام ممکنہ  سہولیات دی جائینگی، سیکرٹری زراعت

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت کپاس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

 سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کپاس کے کاشتکاروں کو تمام ممکنہ سہولیات دی جائینگی، کپاس کی 60 لاکھ گانٹھوں کے پیداواری ہدف کے حصول کیلئے فیلڈ فارمیشنز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔ متعلقہ فارمیشنز کپاس کے کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے زیادہ وقت فیلڈ میں گزاریں اور کپاس کی نیوٹریشن، پیسٹ اور واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی صاف چنائی کیلئے مزدوروں کی تربیت کی جائے اور جننگ فیکٹریوں میں روئی کی کوالٹی اور اعداد و شمار کے حوالے سے باقاعدگی سے رپورٹ مرتب کی جائے۔ ٹیکنیکل ایکسپرٹس گروپ کو ہدایت کی گئی کہ وہ موسمی حالات کے مطابق کپاس سے متعلق ایڈوائزری جاری کرے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں اچھی کارکردگی کی حامل اقسام کا ڈیٹا مرتب کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں