اسلام آباد، 5ایس ایچ اوز کو کارکردگی میں بہتری کیلئے 7دن کی مہلت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے رات گئے اسلام آباد پولیس کے تمام ایس ایچ اوز کے ساتھ ملاقات کی۔
انہوں نے تھانوں کی کارکردگی سمیت جرائم کی روک تھام اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا، انہوں نے پانچ ایس ایچ اوز کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وقت دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا 7دن بعد پھر سے تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تھانہ جات کو انصاف و خدمت کا مرکز بنایا جائے، کسی بھی افسر کی جانب سے فرائض منصبی میں کوتاہی ہرگز قابل قبول نہیں کی جائیگی، متعلقہ ایس ایچ او تھانے میں ہر کام کا ذمہ دار ہے۔