آر ڈی اے کا ایکشن، 17 غیر قانونی کمرشل پراپرٹیز سیل

آر ڈی اے کا ایکشن، 17 غیر قانونی کمرشل پراپرٹیز سیل

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔

 مڈ سٹی اپارٹمنٹس سروس روڈ موضع گنگال راولپنڈی میں 17 غیر قانونی کمرشل جائیدادوں کو سربمہر کر دیا ہے۔ آپریشن آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے اولڈ ایئرپورٹ پولیس سٹیشن کے تعاون سے کیا۔ سیل کی گئی جائیدادوں میں 10 دفاتر، 2 اپارٹمنٹس، 1 ریسٹورنٹ اور 4 ہوٹلز شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں