صوبائی وزیر صحت کا دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے پارکنگ ایریا میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر پارکنگ کمپنی کو جرمانہ کرنے کا حکم دیا اور ڈاکٹر کی طرف سے ایمرجنسی میں موبائل فون استعمال کرنے پر کارروائی کا حکم دیا ،انہوں نے ری ویمپنگ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اور کہا حکومت ہسپتالوں میں جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔