بھرتی اشتہار جعلی، اوپن یونیورسٹی کا کوئی تعلق نہیں، ترجمان
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پر جعلی بھرتی کے اشتہار سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ چند غیر مجاز ادارے یونیورسٹی کے نام پر جھوٹے اشتہارات جاری کرکے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔
ترجمان یونیورسٹی کے مطابق ایسے اداروں کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہیں، یونیورسٹی نے خالی اسامیوں یا بھرتیوں کے حوالے سے کوئی اشتہار سوشل میڈیا پر جاری نہیں کیا۔ ادارے کی تمام بھرتیاں صرف اور صرف سرکاری ذرائع سے جیسے کہ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ، مستند اخبارات اور باقاعدہ نوٹیفکیشنز کے ذریعے کی جاتی ہیں۔، اس معاملے میں قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ ایسے جعلی اداروں اور اشتہارات سے خبردار ر ہیں۔