طلائی زیورات چرانے والی ملازمہ والدہ سمیت گرفتار، رقم برآمد
راولپنڈی (این این آئی) تھانہ ویمن پولیس کی کارروائی کے دوران گھر سے طلائی زیوارت چرانے والی گھریلو ملازمہ اپنی والدہ سمیت گرفتار کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق 2لاکھ سے زائد مالیت کا طلائی لاکٹ اور زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 73ہزار روپے برآمد کی گئی۔ ملزمہ نے مالک کی غیر موجودگی میں اپنے والد اور والدہ کے ساتھ مل کر طلائی زیورات چرائے تھے، تھانہ ویمن پولیس نے مقدمہ درج کرکے گھریلو ملازمہ اور اسکی والدہ کو گرفتار کر لیا۔