پاک فوج کا بھارت کو بروقت اور جرات مندانہ جواب قابل ستائش، جمعیت اہلحدیث

پاک فوج کا بھارت کو بروقت اور جرات مندانہ جواب قابل ستائش، جمعیت اہلحدیث

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) بھارتی وزیر کے پاکستان کے خلاف حالیہ بیان پر ترجمان پاک فوج کے بروقت اور جرات مندانہ ردعمل کو مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ بھارتی قیادت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے اور اپنی سلامتی کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں