علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، کانووکیشن کی رجسٹریشن میں 15 اکتوبر تک توسیع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، کانووکیشن  کی رجسٹریشن میں 15 اکتوبر تک توسیع

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کانووکیشن 2025 کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔

سمسٹر خزاں 2022سے سمسٹر خزاں 2024ء تک کے تمام فارغ التحصیل طلباء و طالبات رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، معذور طلبہ کو رجسٹریشن فیس میں 50فیصد رعایت دی جائے گی۔ پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز اور میڈلسٹس اپنے ہمراہ ایک مہمان لاسکیں گے، رجسٹریشن کیلئے پورٹل convocation.aiou.edu.pk پر دستیاب ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں