گولڑہ شریف، غوث اعظم سیدنا الشیخ عبدالقادر جیلانی کی عرس تقریبات ختم
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) درگاہ عالیہ گولڑہ شریف میں بڑی گیارہویں شریف حضرت غوث اعظم سیدنا الشیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔
صدارت سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر معین الحق شاہ گیلانی نے کی، تقریبات میں ملک بھر سے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، علماء کرام نے حضرت غوث اعظم کی تعلیمات و سیرت پر روشنی ڈالی۔ مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں، امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔