ملکی ترقی، غربت کے خاتمہ کیلئے تعلیم ضروری، ڈاکٹر حسن محی الدین

ملکی ترقی، غربت کے خاتمہ کیلئے  تعلیم ضروری، ڈاکٹر حسن محی الدین

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ قومیں تعلیم سے ترقی کرتی ہیں۔

 منہاج القرآن ملک بھرکے پسماندہ علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کی سہولتیں پہنچانے کیلئے پرعزم ہے، ہمارا یقین ہے کہ تعلیم سے ملک ترقی کرے گا۔ غربت، جہالت، تنگ نظری، انتہا پسندی اور متشدد رویوں سے نجات ملے گی۔ ہمیں اسلاف کی علمی وراثت سے اپنا رشتہ مضبوط بنانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کاسنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں