آ ئی ٹی پی کی روڈ سیفٹی ورکشاپ

آ ئی ٹی پی کی روڈ سیفٹی ورکشاپ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آبادٹریفک پولیس کی جانب سے نجی سکول سسٹم میں طلبا کیلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

ورکشاپ میں 100 سے زائد سکول طلبا وطالبات نے شرکت کی ، اسلام آباد ٹریفک پولیس آگاہی ونگ کے افسران نے بچوں کو آسان اور دلچسپ انداز میں روڈ سیفٹی،محتاط ڈرائیونگ ،دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنیوالے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنے ،ہیڈبرج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کے استعمال کے طریقوں سے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں