عالمی یوم ڈاک پر جی پی او راولپنڈی میں تقریب پر چم کشائی

عالمی یوم ڈاک پر جی پی او راولپنڈی میں تقریب پر چم کشائی

پوسٹ ماسٹر جنرل شمالی پنجاب کی شر کت ، بچوںمیں کو ئز مقابلہ ،انعامات تقسیم

  راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ) پوسٹ ماسٹر جنرل شمالی پنجاب فیصل تحسین نے کہا ہے کہ محکمہ ڈاک واحد ادارہ ہے جو دیہات اور شہروں کو جوڑتا ہے ۔ وہ راولپنڈی جی پی او میں عالمی یوم ڈاک پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرہے تھے جس میں معروف ادیب و شاعر ڈاکٹر روش ندیم کے علاوہ ڈپٹی پوسٹماسٹر جنرل ایڈمن ذاکر اللہ، چیف پوسٹماسٹر عاصمہ نورین اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر بین الاقوامی خطوط نویسی میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی نجی سکول کی طالبہ زمل فاطمہ کو تیسرا انعام دیا گیا۔ یادگاری ٹکٹوں کی نمائش کی گئی اور کوئز مقابلہ بھی منعقد کیا گیاجس میں درست جواب دینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں