فلسطین اسرائیل معاہدہ پر اُ مہ سربسجود، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن

فلسطین اسرائیل معاہدہ پر اُ مہ  سربسجود، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پوری امت مسلمہ غزہ اور اسرائیل کے مابین ہونے والے امن معاہدہ پر اللہ کے حضور سربسجود ہے۔

بالآخر امن جیت گیا اور ظلم کا خاتمہ ہوا۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ اس سے قبل نافع کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقد ہونے والے غزہ مارچ میں شریک ہزاروں طلبا وطالبات و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ ہمدردی اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے ۔ غزہ کا مسئلہ سنگین ترین انسانی بحران میں تبدیل ہو چکا ہے جسکے خاتمہ کیلئے ہر شخص کو آگے آناچاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں