وکیل پر حملہ کیخلاف چکوال اور تلہ گنگ کے وکلا آج ہڑتال کرینگے
چکوال ( آئی این پی )فتح جنگ میں ایک وکیل پر قاتلانہ حملے کیخلاف چکوال اور تلہ گنگ کے وکلا ہفتے کے روز ہڑتال کرینگے۔۔۔
، فتح جنگ بار ایسوسی ایشن کے رکن حاجی عبد الناصر جمال ایڈووکیٹ (سابق صدر بار) پر فائرنگ کی گئی جس پر آج 11 اکتوبر 2025کو راولپنڈی ڈویژن میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ بار چکوال کے وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ۔