ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈیلیوری بوائے قتل

ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈیلیوری بوائے قتل

صادق آباد چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

راولپنڈی(خبر نگار)تھانہ ریس کورس کی حدود ڈھوک بنارس میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈ یلیوری بوائے کو دوران ڈکیتی گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ موٹر سائیکل پر سوار 2افراد نے ڈیلیوری بوائے کو لوٹنے کی کوشش کی ۔ مزاحمت کرنے پر قتل کر دیا ۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ نعش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ ادھر صادق آباد چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، لاش بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ مقتول کی شناخت شاہین الرحمان کے نام سے ہوئی، نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ،پولیس نے ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں