مری میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، کئی عمارتیں مسمار
آپریشن موضع ارواڑی میں کیا گیا، مری کا قدرتی حسن تباہ نہیں ہونگے دینگے، ڈی سی
مری( نمائندہ دنیا)ضلعی انتظامیہ نے مری ایکسپریس وے سے ملحقہ موضع ارواڑی مری میں غیر قانونی سوسائٹی کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد عمارتوں کے حصوں، شٹرنگ،دیواروں اور ہٹس کو مسمار کر دیا ۔آپریشن ہائی وی مری کی ہیوی مشینری کے ذریعے کیا گیا،آپریشن میں پیرا فورس ڈی مالشنگ سٹاف نے بھی حصہ لیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے حکم پر مری میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات اور سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن روازنہ کی بنیاد پر جاری رہے گا تاکہ مری کے قدرتی حسن کو بحال رکھا جائے ، مری میں تعمیرات پر مکمل پابندی عائد ہے ۔