واہ کینٹ، منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ملزم عدم ثبوت پر بری
واہ کینٹ (نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا مظفر نواز ملک نے منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم حفیظ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔۔۔
ملزم کے خلاف تھانہ صدر واہ کینٹ کی پولیس نے 9 دسمبر 2023 کو مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزم کے قبضے سے 525 گرام چرس برآمد ہوئی۔