پنڈدادنخان بار ایسوسی ایشن کے ممبر چودھری اشرف ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پنڈدادنخان بار ایسوسی ایشن کے ممبر  چودھری اشرف ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) پنڈدادنخان کے علاقہ گولپور کے قریب پنڈدادنخان بار ایسوسی ایشن کے سینئر قانون دان چودھری اشرف ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

 چودھری اشرف للہ سے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر پنڈدادنخان آ رہے تھے کہ گولپور کے قریب پیچھے سے کار نے ٹکر مار دی جس پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہو گیا، کار ڈرائیور کار سمیت بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں