سب انسپکٹر رانا شوکت کے اعزاز میں الوداعی تقریب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس سے ریٹائر ہونے والے سب انسپکٹر رانا شوکت کے اعزاز میں تھانہ شمس کالونی میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ایس پی ڈولفن /انڈسٹریل ایریا زون خالد محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ایس پی نے ریٹائر ہونے والے پولیس افسرکی محکمہ پولیس کیلئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، تحائف پیش کئے اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔