گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے سخت اور جامع انتظامات
راولپنڈی(اے پی پی)راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے سخت اور جامع انتظامات کیے گئے ہیں جہاں 400 سے زائد افسران و جوان فرائض انجام دے رہے ہیں۔
راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے سخت اور جامع انتظامات کیے گئے ہیں جہاں 400 سے زائد افسران و جوان فرائض انجام دے رہے ہیں۔ شہر بھر میں موجود گرجا گھروں کے باہر اور اطراف میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ موبائل گشت کو بھی مزید موثر بنایا گیا ہے۔