علم صرف روزگار نہیں، انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بھی ہے، حسن محی الدین قادری
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ علم صرف روزگار نہیں، انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بھی ہے۔
ادب کے بغیر علم فقط بوجھ ہے، والدین کا بیٹیوں کیلئے سب سے خوبصورت تحفہ انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔ تعلیم کا مقصد صرف ڈگری حاصل کرنا نہیں بلکہ ایک بہترین اور سوسائٹی کیلئے مفید انسان بنانا ہے۔ سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات میں پوزیشن ہولڈر طالبات، نمایاں کارکردگی دکھانے والی فیکلٹیز اور سٹاف ممبران کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔