جہلم میں گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم

جہلم میں گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم

وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم کیے

 جہلم (دنیا نیوز) وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے تحصیل جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت39کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کیے، ان میں سے 10کسان جہلم، 10دینہ اور 19کسان سوہاوہ کے رہائشی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت کے تحت ہر ٹریکٹر پر 10لاکھ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے تاکہ کسان سستے داموں جدید زرعی مشینری حاصل کر سکیں۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں سے پنجاب میں زراعت کو فروغ مل رہا ہے اور کسانوں کو جدید زرعی مشینیں فراہم کرنے سے پنجاب میں زراعت جدید اور خود کفیل ہوگی۔ ای میکنائزیشن کا عمل پنجاب میں زراعت کے نئے دور کا آغاز ہے اور کسانوں کی ترقی ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں