سٹریٹ کرائم، موٹرسائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار

سٹریٹ کرائم، موٹرسائیکل چوری  میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔۔۔

 زیر حراست گینگ سے مسروقہ 5موٹرسائیکل، 2موبائل فون اور رقم 40ہزار روپے برآمد ہوئی۔ ادھر تھانہ مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا، مسروقہ 6موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں