گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی راولپنڈی میں جاب فیئر کل ہو گا

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی راولپنڈی میں جاب فیئر کل ہو گا

ٹیوٹا کے پاس آؤٹ و دیگر طلبا کو معروف کمپنیاں روزگار کے مواقع فراہم کرینگی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ٹیوٹا پنجاب (پلیسمنٹ ڈویژن) کے زیرِاہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، راولپنڈی میں کل 9دسمبر کو جاب فیئر منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ضلع راولپنڈی کے ٹیوٹا کے پاس آؤٹ سمیت موجودہ طلبا کیلئے ملک کی معروف قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ جاب فیئر میں کوکا کولا، کوہ نور ٹیکسٹائل، نیاٹیل، چیزییس، پیپسی کولا، امارات بلڈرز، سوزوکی، ہیوال سمیت متعدد معروف کمپنیز شرکت کر رہی ہیں جو افرادی قوت کے انتخاب کیلئے ٹیوٹا کے ہنر مند گریجویٹس کے انٹرویوز اور سکریننگ کریں گی۔ تقریب میں بریگیڈیئر ریٹائرڈمحمد ساجد کھوکھر چیئرپرسن ٹیوٹا، مقبول حسین چیئرمین جے سیون گروپ، سردار طاہر محمود صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، عامر عزیز ڈی جی آپریشنز ٹیوٹا و دیگر شرکت کرینگے۔ اس جاب فیئر کا مقصد صنعت اور ہنر مند نوجوانوں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرتے ہوئے روزگار کے مواقع کو بڑھانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں