مختص کردہ جگہوں پر پارک نہ ہونیوالی گاڑیاں اٹھا لی جائینگی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سینئر حکام نے اتوار کو ہفتہ وار بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے بازاروں کا دورہ کیا۔
بازار ڈیوٹی پر مامور ٹریفک افسران کو اپنے فرائض منصبی بہتر طریقے سے انجام دینے کی ہدایت کی۔ سینئر حکام نے کہا ٹریفک پولیس کی نفری کو تمام داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز اور حساس مقامات پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی بدنظمی یا رکاوٹ نہ ہو۔ چیف ٹریفک پولیس آفیسر اسلام آباد حمزہ ہمایوںنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں مختص کردہ پارکنگ ایریاز میں ہی پارک کریں، بصورت دیگر اٹھا لی جائیں گی، گاڑی کا چالان اور جرمانہ ہو گا، شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔