جے یو آئی راولپنڈی کی جانب سے ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت کا اعلان
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام ضلع راولپنڈی نے بھاری ٹریفک چالانوں کے خلاف ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کی آج ہونے والی ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ڈاکٹر ضیا الرحمن امیر جے یو آئی ضلع راولپنڈی نے کہا پنجاب حکومت کی جانب سے بھاری چالانوں نے راولپنڈی کے عوام، خاص طور پر غریب موٹر سائیکل سواروں کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نوٹس لیں۔