پولٹری آڑھت ایسوسی ایشن کا اجلاس، بے جا چالان کی مذمت
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی پولٹری آڑھت ایسوسی ایشن مرغی منڈی باغ سرداراں کے صدر ملک غضنفر کی زیرصدارت اسلام آباد پولٹری ریٹیلرز یونین اور راولپنڈی پولٹری آڑھت ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں ٹریفک پولیس کی جانب سے بے جا چالان کیے جانے کی شدید مذمت کی گئی اورکہا گیا کہ یہ سلسلہ جاری رہا تو ڈرائیورز گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔ ایسوسی ایشن کے صدر ملک غضنفر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مرغی کی ترسیل کیلئے استعمال ہو نے والی گا ڑیوں کے کاغذات پورے ہو نے کے باوجود بھاری جرما نوں کے ساتھ چالانوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ وہ بھاری جرمانوں کا سلسلہ بند کرائیں۔ نعیم عباسی، شکیل عباسی، راجہ زبیر، زاہد عباسی، عمر عباسی، قاضی زاہد محمود، راجہ محمد منیر، راجہ طالب، ملک یاسر، حاجی فیصل جدون نے بھی خطاب کیا۔