ایک ہزار کلو ملاوٹی لا ل مرچ تلف، 4 فوڈ پوائنٹس سیل
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کمیٹی چوک،کالج روڈ، فوڈ سٹریٹ میں کارروائی کی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) معاونِ خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ اچانک راولپنڈی پہنچ گئیں اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں کھانے پینے کے مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس د وران کارروائیاں کمیٹی چوک، کالج روڈ اور فوڈ سٹریٹ سمیت متعدد مقامات پر کی گئیں۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ا س موقع پر 1000کلو گرام سے زائد ملاوٹی لال مرچ کو تلف کر دیا گیا۔ سیمپلنگ کے دوران لال مرچ میں رنگ اور بھوسے کی خطرناک حد تک ملاوٹ ثابت ہوئی جبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کی ناقص صفائی، چوہوں کے فضلات اور لال بیگ کی موجودگی پر چار فوڈ پوائنٹس کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا اور ایک فوڈ پوائنٹ کو 20ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔